ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا امریکی دھوکے میں نہیں آئی گی: ایران

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی غیر ذمہ دار حکومت اپنے عوام پرعائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اب اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی” نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں عالمگیر وبا پھیلنے کی صورتحال میں امریکہ نے "علیحدگی” کے  ڈرامہ سیریل کے نئے قسط  میں عالمی ادارہ صحت سے اپنے تعلقات کو منقطع کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی غیر ذمہ دار حکومت اپنے عوام پرعائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اب اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن دنیا امریکی الزام تراشی کے کھیل کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے اور چین کا ڈبلیو ایچ او پر مکمل کنٹرول ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی۔انہوں نے چین پر الزام عائد کیا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپوٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …