بدھ , 8 جولائی 2020

خانیوال کے قریب مسافر بس اُلٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خانیوال کےقریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔لاہور سے ملتان جانے والی بس ملتان خانیوال روڈ پل رانگوپر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔حادثےمیں 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پرپہنچ گیا۔ریسکیو عملے نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں مزید 2 افراد دم توڑگئے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …