جمعرات , 25 اپریل 2024

منڈی بہاءالدین: میڈیسن سپلائی کرنے والی گاڑی کا ڈرائیور قتل

منڈی بہاءالدین میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے میڈیسن سپلائی کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو قتل کر دیا اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔چیلیانوالہ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے میڈیسن سپلائی کرنے والی گاڑی کو روکا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد خاں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش کو کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ڈی ایس پی صدر سرکل ابریز عباسی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔مقتول میڈیسن سپلائی کمپنی میں کام کرتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …