پیر , 13 جولائی 2020

بھارت میں بندروں کا لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ ، کورونا ٹیسٹ کِٹس لے کر فرار

انڈیا میں بندروں کا ایک گروہ لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ کرکے کورونا وائرس کی نمونے لے کر فرار ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ انڈیا کے شہر دہلی کے میرٹھ میڈیکل کالج کے قریب پیش آیا جہاں بندروں کی بہتات ہے۔بندروں کا گروہ کووڈ 19 بلڈ ٹیسٹ کے نمونے چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ نمونے تین مریضوں سے لیے گئے تھے۔بعد ازاں ان بندروں میں سے ایک کو درخت پر نمونے جمع کرنے والی کٹس چباتے دیکھا گیا۔میرٹھ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ دھیرج راج نے بعد میں وہ کٹس برآمد کرلی گئیں جنھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔انھوں نے مزید کہا کٹس اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ جراثیم یا وائرس کے پھیلاﺅ کا کوئی خطرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کھمبیوں کے بارے میں اس کتاب کو پکا کر ’’کھایا‘‘ بھی جاسکتا ہے

لندن: تصویر میں نظر آنے والی کتاب پھپھوندیوں (fungi) کے بارے میں ہے، جن کی …