منگل , 7 جولائی 2020

مصر : سیناء میں فوج کی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک

مصر میں فوج نے اعلان کیا ہے کہ سیناء کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ہفتے کی شام جاری بیان میں فوج نے بتایا کہ "انٹیلی جنس معلومات میں بتایا گیا تھا کہ شمالی سیناء کے صوبے میں تین شہروں بئر العبد، الشیخ زوید اور رفح کے اطراف دہشت گرد عناصر موجود ہیں۔ اس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے نتیجے میں 3 انتہائی خطر ناک دہشت گرد مارے گئے”۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار بندوقیں، دستی بم اور آر پی جی گرینیڈز برآمد ہوئے۔ اس دوران عسکری انجینئروں نے 5 دھماکا خیز آلات کا پتہ چلا کر انہیں تباہ کر دیا۔

بیان کے مطابق مصری فضائیہ نے متعدد مقامات پر بم باری کی جہاں دہشت گرد عناصر نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی تھیں۔ بم باری میں 16 تخریب کار مارے گئے۔ اس کے علاوہ 2 فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں اور ایک بڑا گودام تباہ ہو گیا۔ گودام میں دھماکا خیز آلات کی ایک بڑی تعداد اور دہشت گرد عناصر کے لیے لوجسٹک سپورٹ کا سامان موجود تھا۔دریں اثنا سرحدی محافظین کی فورس نے متعدد اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیاروں، گولہ بارود اور گولیوں کی بھاری کھیپ کے علاوہ کئی فورہ وہیل ڈرائیوز گاڑیاں بھی برآم ہوئیں۔مصری فوج کے مطابق کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 5 فوجی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ ان میں تین افسران شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں دھماکہ اور جھڑپیں، متعدد جاں بحق و زخمی

کابل: مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از …