جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے1543 افراد جاں بحق 72,460 متاثر

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے24 گھنٹوں میں 60 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1 ہزار 543 تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 2964 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کےمریضوں کی تعداد72 ہزار460 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد72 ہزار460 تک جا پہنچی ہے۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1ہزار543 تک جا پہنچی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 497 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 26 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 481 مریض انتقال کرگئے ہیں ، سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہزار 245 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔خیبرپختونخوامیں کورونا سےاب تک473 افرادزندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار 27 کیسز ہوچکی ہے ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 393 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں47 مریض چل بسے ۔
کورونا سے اسلام آباد میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 711 افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں اوراب تک 11مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 255 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 25 ہزار 271 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار136ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …