جمعہ , 19 اپریل 2024

بلغاریہ کے مصوری مقابلوں میں ایرانی بچوں کی اعلی کارکردگی

اردبیل: ایرانی صوبے اردبیل کے انسٹی ٹیوٹ برائے بچوں اور نوجوانوں کی دانشورانہ نشو نما کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس صوبے کے بچوں نے بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار "زعفر احدزادہ” نے آج بروز ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے 13 سالہ نوجوان لڑکی "کوثر یزدان پرست” نے بلغاریہ میں منعقدہ بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپلومہ کے اعزاری ڈگری کو اپنے نام کر لیا۔احدزادہ کا کہنا ہے کہ اس مصوری مقابلے کا فری تھیم میں انعقاد کیا گیا جس میں 39 ممالک کے 3218 فن پاروں میں سے 15 ایرانی بچوں اور نوعمروں نے اعزازی ڈپلومے حاصل کیے۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …