ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ میں مظاہروں کی تصویری جھلکیاں

امریکہ کی ریاست منی سوٹا میں ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔
ان مظاہروں کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں کرفیو لگایا گیا ہے۔
جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کی کچھ جھلکیاں دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی  کی ان تصاویر میں۔

ایک شخص جارج فلوئیڈ کے لیے بنائی گئی ایک یادگار کے پاس کھڑا ہے۔

ڈٹروئٹ میں  مظاہروں کے دوران ایک شخص پولیس کی طرف آنسو گیس کا کین پھینک رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے بعد شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی خاتون ایک میڈیا ورکر کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

واشنگٹن میں مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب پھینکے گئے فائر کریکر سے چنگاری نکل رہی ہے۔

مظاہروں کے دوران ایک خاتون نے ‘مجھے سانس نہیں آرہی’ لکھا ہوا ماسک پہنا ہے جوکہ ہلاک ہونے والے جارج فلوئیڈ کے آخری الفاظ تھے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ کے اسپتالوں میں سسکتے بچے (تصویری مناظر)

غزہ کے اسپتالوں میں سسکتے بچے (تصویری مناظر)