بدھ , 8 جولائی 2020

شام میں امام خمینیيؒ کی برسی کے دن بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی

دمشق؛ ملک شام میں امام خمینیؒ کی برسی کے دن بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شام میں موجود رہبر انقلاب کے نمائندے کے مطابق امام خمینیؒ کی برسی 2 جون کو ملک شام کے مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے منعقد کی جائے گی۔ نمائندے کا کہنا تھا یہ کانفرنس کورونا وائرس کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران،شام فلسطین اور لبنان سمیت دیگر ممالک کی سماجی اور سرکردہ شخصیات خطاب کریں گے۔اس کانفرنس کے موضوعات درجہ ذیل ہیں

۱۔ امام خمینیؒ کی شخصیت ہمیں کیا سکھاتی ہے۔

۲۔ مزاحمتی محاذ میں امام خمینیؒ کی فکر کا کردار

۳۔ امام خمینیؒ اور جوان

۴۔ فلسطین امام خمینیؒ  اور امام خامنہ ای کی نظر میں

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …