جمعہ , 19 اپریل 2024

کیا آپ ‘وٹامن کے’ کی افادیت جانتے ہیں؟

عالمگیر وبا کورونا وائرس نے ہم سب کو ایک چیز تو سکھا دی اور وہ یہ کہ اب ہم پہلے سے زیادہ اپنی صحت کا خیال کرنا شروع ہو گئے ہیں اور ہمیں اپنی صحت کی اہمیت بھی پتا چل گئی ہے۔اب پوری دنیا میں لوگ اس وبا کے دوران صحت مند زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اچھی خوراک کا استعمال کر کے ہم اپنی صحت کی حفاظت کر رہے ہیں۔اگر آپ بھی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کریں جن میں وٹامنز اور نمکیات شامل ہوں۔وٹامن ’کے‘ ایک ایسا وٹامن ہے جس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے پورے جسم پر مثبت اثرات واضح نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔وٹامن کے پالک، ہرے پتوں والی سبزیوں اور کیوی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اب ہم آپ کو وٹامن کے کی افادیت کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔

 وٹامن کے سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنے سے آپ کی ہڈیاں، دل کی صحت بلکہ پورے جسم کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

 وٹامن کے انسانی ہڈیوں کی صحت کو متوازن رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری کی وجہ سے بچا جا سکتا ہے۔

 وٹامن کے خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔

 وٹامن کے خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔

 وٹامن کے انسان کو امراض، قلب، پروسٹیٹ کینسر، اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا ہے۔

 وٹامن کے زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …