منگل , 23 اپریل 2024

ہندوستان، کورونا سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر

ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 190535 ہو گئی۔ اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93322 ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان چار ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد برازیل، پھر روس اس کے بعد اسپین، اٹلی اور ہندوستان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …