بدھ , 8 جولائی 2020

دوسری سہ ماہی میں عرب ممالک میں 70 لاکھ افراد روزگار سے محروم

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے عرب ممالک میں کرونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والتگ بحران اور محنت مزدوری کے امکانات میں کمی کے نتیجے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عرب ممالک میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 70 لاکھ سے زاید افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔عرب ممالک میں لیبر سےمتعلق سرگرمیوں کے امور کے ماہر مصطفیٰ سعید نے کہا کہ کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پوری دنیا میں تقریبا 10.7 فی صد کام کے اوقات ضائع ہوں گے جو کہ ہر ہفتے میں48 گھنٹوں کے نقصان کے تناسب سے 305 ملین ملازمتوں کے برابر ہے۔جہاں تک بیشتر عرب ممالک سمیت اس خطے کا تعلق ہے تو مصطفیٰ سعید نے کہا کہ اندازے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں 7 لاکھ ملازمتوں کے روزگار چھن جانے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیاں اور طریقہ کار دونوں نقصانات کی تلافی میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کا بحران کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل کا ہے ، کیونکہ بے روزگاروں کی تعداد 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 267 ملین نوجوانوں تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیم کی حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرانی خطے میں نوجوانوں کی تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے اور ان کی ملازمت سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …