جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران ناپسندیدہ قرار،ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی:مودی سرکار نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چوڑنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران ناپسندیدہ قرار دے کر دونوں افسران کو 24 گھنٹوں میں ملک چوڑنے کا حکم دے دیا ہے،معاملے پر نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور کو بھارتی وزارتِ خارجہ بھی طلب کیا گیا ہے،پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران میں ویزہ اسسٹنٹس عابد حسین اور طاہر خان شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقلیتوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں،فاشسٹ مودی سرکار اقلیتوں اور ہمسایہ ممالک کے لیے خطرناک ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر قانونی قبضہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …