بدھ , 8 جولائی 2020

برلن اور لندن میں بھی امریکی مظاہرین کے ساتھ یک جہتی

امریکی سیام فام شہری فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی مظاہرین کے ساتھ یک جہتی کے لیے جرمنی اور برطانیہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ لندن اور برلن میں اتوار کے دن ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، جنہوں نے جارج فلوئڈ کی ہلاکت کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ اور امریکی مظاہرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اتوار کے دن ہی جرمن فٹ بال کھلاڑی جارڈن سانچیز نے بنڈس لیگا کے ایک میچ میں گول کرنے کے بعد اپنی جرسی اٹھا کر نیچے پہنی ہوئی ٹی شرٹ کو عیاں کر دیا، جس پر لکھا تھا، ’جارج فلوئڈ کو انصاف ملنا چاہیے‘۔ اس پر ریفری نے انہیں زرد کارڈ بھی دکھا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …