جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان میں 1 کروڑ 73 لاکھ افراد کے ملازمت سے فارغ ہونے کا خدشہ

لاہور: گیلپ نے اپنی ایک تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 1 کروڑ 73 لاکھ افراد ملازمت سے فارغ ہوسکتے ہیں۔گیلپ پاکستان نے لیبرفورس سروے کی رپورٹ جاری کر کے خطرے کی گھنٹی بجادی، لیبرفورس سروے کے مطابق پاکستان میں 6 کروڑ 17لاکھ افراد ملازمت پیشہ ہیں، کورونا کے باعث جن لوگوں کی ملازمت کو خطرہ ہے وہ مجموعی تعداد کا 28 فیصد بنتی ہے تاہم پاکستان میں ایک کروڑ تہتر لاکھ افراد ملازمت سے فارغ ہوسکتے ہیں۔سروے کے مطابق لاک ڈاون مزید بڑھا تو چالیس فیصد ایسے ملازمت پیشہ ہوں گے جن کی نوکری درمیانے درجے کے رسک پر ہوگی۔پنجاب میں ملازمت سے فارغ ہونے والوں کی تعداد چوبیس فیصد ہوگی اور سندھ میں یہ تعداد سینتیس فیصد تک ہوسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …