ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا میں جاری مظاہروں اور کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ میں بھی امریکا رسوا ہونے لگا؛ اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کا منصوبہ معطل کریں؛وائٹ ہاوس

واشنگٹن: عبرانی زبان کے نشریاتی چینل 13 کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے پیر کے روز وائیٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے ساتھ مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس گفتگو میں واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیر رون ڈیرمر بھی شامل تھے۔

اس مباحثے کے دوران ، عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق ، کشنر اور وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ اس وقت متعدد چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی کنارے کے علاقے پر اسرائیلی الحاق کے منصوبے شروع کرنے کے "عمل کو معطل کریں”۔ یہ یاد رہے مینی پلس میں ایک غیر مسلح افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ان دنوں امریکہ کے بڑے شہروں میں  پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کی ہلاکتوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے لئے غیرمعمولی چیلنجز بھی پیش کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز کے مغربی کنارے کے ساتھ منسلک منصوبوں کی تیاری شروع کرنے کے حکم کے فوراً بعد ہوئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …