جمعرات , 18 اپریل 2024

گرفتاری کا وارنٹ لے کر نیب شہباز شریف کی رہائش گاہ میں داخل، شہباز شریف فرار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کو وارنٹ گرفتاری دکھا دیے ہیں۔ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی رہائش گاہ پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کی تلاشی خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے لی جا رہی ہے۔ رہائش گاہ میں داخل ہونے والی نیب ٹیم کے ساتھ گاڑی بھی موجود ہے۔ لاہورپولیس کی بھاری نفری بھی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف گھر سے فرار ہو گئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …