اتوار , 5 جولائی 2020

امریکا نسلی امتیاز میں پاگل ہو گیا؛ امریکی ایف بی آئی نے اپنے ہی ایجنٹ کو سیاہ فام ہونے پر گرفتار کرلیا

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت اور زبردست احتجاج کے باوجود پولیس کا رویہ تبدل نہ ہوسکا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پولیس نے سیاہ فام شخص کو مشتبہ سمجھ کر روکا اور اُس کے ہاتھ پیچھے باندھ کر بات سنے بغیر ہی تفتیش شروع کردی۔

ایک پولیس اہلکار نے مذکورہ شخص کا منہ گھمایا جبکہ دوسرے نے اُس کی جیب سے پرس نکال کر چیک کرنا شروع کیا۔امریکی پولیس اہلکاروں کو اُس وقت زوردار دھچکا لگا جب انہوں نے پرس میں رکھا کارڈ دیکھا کیونکہ انہوں نے جس مشتبہ شخص کو حراست میں لیا وہ دراصل امریکا کے حساس ادارے ایف بی آئی کا اہلکار تھا۔

پولیس اہلکاروں نے ایف بی آئی ایجنٹ کا کارڈ دیکھنے کے بعد اُس سے معذرت کی اور اُسے چھوڑ دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے امریکی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اسی طرح کے مظالم اور رویے کی وجہ سے ہی امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج جاری ہیں، سیاہ فام لوگوں کو بھی جینے کا اُتنا ہی حق ہے جتنا سفید فام کو ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور ویلنگٹن میں امریکا میں مظاہرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بلیک لائف میٹرز کے پوسٹرز اٹھائے رکھے تھے، اسی طرح جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج کیا گیا، پیرس میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور جارج فلائیڈ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس میں آئينی اصلاحات کا ریفرنڈم، یورپ اور امریکہ چراغ پریشان

یورپی یونین اور امریکہ نے روس میں آئینی اصلاحات کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم …