ہفتہ , 20 اپریل 2024

مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے

معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ‘دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں، صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست ہے’۔

دو روز قبل ایک اور مبلغ مولانا عمران بشیر نے ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ اپنے بیان میں مولانا عمران بشیر نے کہا تھا کہ ‘بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں، ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے’۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …