جمعرات , 2 جولائی 2020

اگلا وزیراعظم کون؟ سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان کی 72سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، آج تک جتنے منتخب یا غیرمنتخب حکمران آئے ہیں سبھی شادی شدہ تھے۔سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جگہ پر اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی 72سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، آج تک جتنے منتخب یا غیرمنتخب حکمران آئے ہیں سبھی شادی شدہ تھے بلکہ کئی تو دو یا تین بار اس بندھن میں بندھ چکے تھے، اِن حکمرانوں میں سے اکثر ناکام ہوئے، وجہ یہ تھی کہ شادی کے جھمیلے ہی اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ شادی شدہ حکمرانی پر توجہ ہی نہیں دے پاتے۔

اس بار حکمرانی کی ذمہ داری کنوارے کو دیں، شیخ رشید منے پرونے کنوارے ہیں، انٹرنیٹ پر موجود غیرمصدقہ معلومات کے مطابق پاکستان کے 63فیصد لوگ شادی شدہ ہیں جبکہ شادی کی عمر گزر جانے کے باوجود شادی نہ ہونے یا شادی نہ کرنے والے لوگوں کی تعداد 37فیصد ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ 37فیصد کنواروں کی نمائندگی کے لئے حکمرانی کا بارِ امانت شیخ رشید کے حوالے کیا جائے۔ میرے حمایت یافتہ شیخ رشید سیاسی بلوغت کے اعلی ترین مقام تک پہنچ چکے ہیں۔ 3،4حکومتوں میں وہ آٹھ نو بار وفاقی وزیر بن چکے ہیں، ساری دنیا گھوم چکے ہیں، گھاٹ گھاٹ کا پانی پی چکے ہیں، ن لیگ، ق لیگ اور اب تحریک انصاف کے اتحادی رہ چکے ہیں۔

نواز شریف، شہباز شریف، جنرل مشرف، شوکت عزیز، چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الہی اور عمران خان کو اندر باہر سے جاننے کا دعوی رکھتے ہیں، اب تو وہ حساس موضوعات کو چھونے کے بھی قابل ہو گئے ہیں۔ جنرل باجوہ کو جنرل ضیا الحق جیسا قرار دینے کا حوصلہ وہی کر سکتے تھے، اب تو انہوں نے ایٹمی دھماکہ کروانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف سے چھین کر اپنے سینے پر تمغے کی صورت میں سجا لیا ہے۔ فلمی اداکارائیں چاہے لالی وڈ کی ہونگی یا بالی وڈ کی، وہ مایوسیوں کے اندھیرے سے نکل کر امید کے چراغ جلائیں گی۔ کورونا وائرس کو میرا ممدوح ایسا دفن کرے گا کہ اس کا نام ونشان تک باقی نہیں رہے گا۔ آخر میں میری ہمدردانہ درخواست ہے کہ آپ ہر کسی کو آزما چکے شادی شدہ، رنڈوے اور طلاق یافتہ سب اقتدار سنبھال چکے، ایک بار کنوارے کو باری دے کر دیکھیں شاید واقعی تبدیلی آ جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اوربھارت کے 50 فیصد سفارتی عملے واپس

بھارت اور پاکستان نے اپنے اپنے سفارت خانوں کے پچاس فیصد عملے کو کم کرنے …