جمعہ , 19 اپریل 2024

امارات نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی قومی وقاق حکومت کے مندوب کا دعویٰ باطل قرار دیا

متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے مندوب کے منفی اور غلط بیانات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیبی مندوب کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امارات نے لیبیا کے مندوب کی طرف سے سلامتی کونسل کو لکھے ایک مکتوب میں لیبیا میں مداخلت کے الزام کو قطعی بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اقوام متحدہ میں لیبیا کے مندوب کی لیبیا میں ترکی کی خطرناک کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔متحدہ عرب امارات نے کہا کہ ترکی لیبیا میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے لیبیا میں پرامن سیاسی حل کے لیے جاری حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں ترک فوجی مداخلت نے وہاں انسانی بحران کو بڑھا دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے مکتوب میں متحدہ عرب امارات نے لیبیا پر برلن معاہدے پر اتفاق رائے کے ساتھ ساتھ چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا ملک لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے مزید فوج بھیجنے کو تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …