جمعرات , 18 اپریل 2024

کابل :مسجد میں خود کش بم دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع ایک مسجد میں نماز مغرب کے وقت خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’حملہ آور بمبار نے منگل کی شام مسجد وزیر اکبر خان کے ایک طہارت خانے میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔‘‘بم دھماکے میں ایک مولوی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چئیرمین عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کے اس واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے انھیں تو قتل کردیا ہے لیکن وہ ان کی حقیقی مذہبی تعلیمات کو عام کرنے کے ورثے کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک کے عظیم مذہبی اسکالروں کو اپنے انتہا پسند نظریے کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اسی لیے وہ انھیں حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔مسجد وزیر اکبر خان تک گرین زون ہی سے رسائی ہو سکتی ہے۔اس قلعہ نما علاقے میں متعدد سفارت خانے اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …