پیر , 13 جولائی 2020

ہزارہ ٹائون واقعے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ

بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے ترجمان نےہزارہ ٹائون واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کسی بھی مہذب سماج میں اس طرح کی حرکات کی کوئی گنجائش نہیں۔بلوچستان کے مخصوص حالات تو بالکل بھی اسطرح کے واقعات کا مُتحمل نہیں ہو سکتے اسلام ہمیں محبت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے لیکن اسطرح کے واقعات سے قوموں میں نفرت کی آگ بھڑکنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر جو تعصب کی بنیاد پر نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں خواہ انکا تعلق کسی بھی قوم یا مسلک سے ہو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ اسطرح کے دلخرا ش واقعات کا سدباب ہو سکے۔سیاسی،مذہبی جماعتوں کے ساتھ تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو نہ صرف اسکی مذمت کرنی چاہے بلکہ سماج میں ایسی سوچ کیخلاف کردارادا کرناچاہیے۔انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق فوج نے 70 دیہی علاقے داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرا لیے

عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ابلاغ …