بدھ , 24 اپریل 2024

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ کروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے، وہ وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں شمار کیے جانے والے شوکت چیمہ عالمگیر وبا کروناوائرس سے انتقال کرگئے، شوکت چیمہ پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے۔

شوکت چیمہ گوجرانوالہ سےن لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے۔ادھر مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لیگی ایم پی اےشوکت چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شوکت چیمہ کا انتقال پارٹی کے لیے صدمے کا باعث ہے، ان کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شوکت چیمہ کے انتقال پر اہل خانہ سے غم کا اظہار کرتے ہیں۔شہبازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شوکت چیمہ کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …