پیر , 13 جولائی 2020

امریکہ میں ايئرفورس کے بیس میں فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک

امریکہ کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس کے بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔رائٹرز کے مطابق امریکہ کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس کے بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شمالی علاقے ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق 319 ریکوننینس ونگ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

گرینڈ فورکس بیس میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان امریکی ایئر فورس نے فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ واقعہ میں نہ تو باہر سے کوئی حملہ آور آیا تھا اور نہ ہی کسی اور اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 جوان شہید، چاردہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان …