بدھ , 8 جولائی 2020

سعودی عرب کا ملازمین کو 2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوران معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ملازمین کو آئندہ دو سال تک نصف تنخواہ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوران معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے نجی اداروں کے ملازمین کو آئندہ دو سال تک نصف تنخواہ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے ملک بھر کے نجی اداروں کے 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال کی تنخواہ پانے والے ملازمین کو دو سال تک حکومت کی جانب سے آدھی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم کورونا ریلیف فنڈ سے ادا کی جائے گی۔وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے مزید کہا کہ حکومت نے ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور معذور ملازمین کو آدھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 10 فیصد اضافی رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …