بدھ , 24 اپریل 2024

ایران، سوا لاکھ کورونا مریض صحتیاب

ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بدھ کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار دو سو چھے افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید تین ہزار ایک سو چونتیس افراد کا اضافہ ہوا جن میں سے چار سو ترانوے کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری معائنے اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار چھے سو چھیانوے ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ستر افراد جان کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار، بارہ ہوگئی ہے۔ڈاکٹر کیانوش جہانپور کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے دس لاکھ کے قریب ٹیسٹ انجام پاچکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریبا پینسٹھ لاکھ  ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ تراسی ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ اڑتیس لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …