منگل , 23 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی اقدامات پر خدشات ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بدھ کے روز پریس کانفرس کے دوران امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کو ویزہ جاری نہ کرنے اور آمد و رفت میں پابندیاں عائد کرنے پرخدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی کمیٹی عملی طور پر جمعہ کے روز سفری پابندیوں سمیت مختلف پابندیوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کو سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے نیویارک شہر میں آمد و رفت اور ویزہ سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …