بدھ , 24 اپریل 2024

ایران اور عراق کے مابین بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ عراق کے ساتھ دوسالوں کے لئے بجلی کی درآمد کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے اپنے دورہ بغداد کے موقع پر کہا کہ اس سے قبل ایران اور عراق کے درمیان بجلی کی درآمدات سے متعلق ایک سالہ معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب ایران سے عراق کو 2020ء اور 2021ء  کیلئے بجلی درآمدات سے متعلق ایک نئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اردکانیان کا کہنا تھا کہ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی کوششوں سے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ہم نے بجلی معاہدوں سے متعلق اپنے مطالبات کے تقریبا آدھے حصے یعنی 400 ملین ڈالر کو عراقی فریق سے وصول کیا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے حالیہ دورہ عراق کے موقع پرعراقی وزیر خزانہ علی عبدالامیر علاوی، عراقی صدر برہم صالح، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور مرکزی بینک اور تجارت بینک کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …