جمعہ , 19 اپریل 2024

حکومت میں آنے سے قبل عمران خان اور اسد عمر کا اسٹیل ملز پر کیا مؤقف تھا؟

تحریک انصاف کے دور حکومت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے لیکن حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان سمیت اسد عمر اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت اور اس کی بحالی پر زور دیتے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومتی بننے سے پہلے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسٹیل ملز کو نئی مینجمنٹ لا کر ٹھیک کیا جائے گا اور  پرائیوٹائز کرکے نہیں۔ اسد عمر نے بھی اسٹیل ملز کے ملازمین سے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔اسد عمر کا وعدہ تھا کہ اگر ملک میں تحریک انصاف حکومت کی آئی اور اسٹیل ملز کے مزدوروں کو ان کا حق نہ ملا تو وہ حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …