جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ مظاہرے : مشتعل مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا،ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ حالات بے قابو

نیو یارک : امریکا کی تمام50ریاستوں میں مظاہرے بھرپور قوت سے جاری ہیں، وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین جمع ہوگئے، ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مطاہرے رکنے کا نام نہیں لے رہے، بلکہ اس کا دائرہ یورپی ممالک تک بھی پھیل گیا ہے اور اس کی شدت میں کمی نہیں آئی،اس وقت بھی امریکا کی تمام50ریاستوں میں مظاہرے بھرپور قوت سے جاری ہیں۔مظاہروں میں سیاہ فاموں کے ساتھ سفید فام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے ان سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، لاس اینجلس میں تاریخی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شاہراہوں پر احتاجی مارچ کرکے حکومت کیخلاف شدیدی نعرے بازی کی۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے باہرمظاہرین جمع ہوناشروع ہوگئے جس کے بعد مذکورہ عمارت اور وہاں کے مکینوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، پولیس، سیکریٹ سروس، نیشنل گارڈز، ایف بی آئی کے اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس کے اطراف تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں کرفیو کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، واشنگٹن میں گزشتہ روز مظاہرین نے کرفیو کےاحکامات پر عمل نہیں کیا تھا اور کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ زبردست مظاہرے بھی کیے۔اس کے علاوہ امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معاملے میں برطرف تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف نئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق پولیس اہلکار ڈیرک شووین کے خلاف سیکنڈری ڈگری قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ باقی پولیس اہلکاروں پر بھی اس قتل میں مدد کرنے اور قتل کی حوصلہ افزائی کرنے الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …