منگل , 23 اپریل 2024

یمن؛ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں متعدد سعودی اتحادی ہلاک کئی زخمی

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔یمنی سرکاری فوج اورعوامی رضا کار فورسز نے صوبہ مارب کے المخدره علاقے پر یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ اس کارروائی میں آل سعود کے آلہ کار فوجیوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اوروہ فرار کر گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …