ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی میں تیز آندھی اور طوفان سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے قریب ایک درخت گاڑی پر گر گیا جس میں موجود افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں آندھی کے باعث دکانوں کے چھجے اور چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ جن میں ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، کھوکھراپار اور گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس شامل ہیں۔اس کے علاوہ گلشن اقبال، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد، کھارادر، لیاری اور نارتھ کراچی کی بھی بجلی بند کردی گئی۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوائیں 54 سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …