بدھ , 24 اپریل 2024

شام میں امریکی آلہ کاروں کے خلاف مظاہرہ

شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاہرہ کیا۔سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے الشدادی شہر کے عوام نے کل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کی جانب سے ظلم و ستم روا رکھے جانے،  تشدد، اغوا اور عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔شامی ذرائع کے مطابق  امریکہ نےگزشتہ ہفتوں کے دوران  الحسکہ کے تیل کے کنووں کے قریبی علاقوں میں فوجی ساز وسامان کی بڑی کھیپ بھیجی ہے اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کو جذب کرنے کے لئے انھیں فوجی ٹریننگ دے رہا ہے۔دوسری جانب روس نے الحسکہ شہر کے المالکیہ علاقے میں فوجی چھاونی قائم کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …