جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق میں داعش کے 19 دہشتگرد ہلاک

عراق کی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز کے اہلکاروں نے صوبہ اربیل کے شہر مخمور میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشتگردی فورس کے بیان میں آیا ہے کہ داعش کے 19 دہشتگردوں کی ہلاکت کے علاوہ صوبہ الانبار کے الفلوجہ علاقے میں داعش کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار اور وادی حوران میں داعش کے دہشتگردی کے مراکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …