بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی جیل سے ڈاکٹر مجید طاہری بھی رہا ہو گئے

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل تمام قیدیوں کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ یا اس کی ایما پر دوسرے ملکوں میں گرفتار کیے گئے تمام ایرانی قیدیوں کو وطن واپس لوٹنا ہوگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر مجید طاہری کو امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے الزام میں 16 مہینوں تک زیر حراست رکھا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …