ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی رہائی پر ایران کی وضاحت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی رہائی سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی جنہیں سیکیورٹی الزامات اور مدعیوں کی شکایت کی وجہ سے جیل میں سزا سنائی گئی تھی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کی جانب سے مدعیوں کی مادی اور معنوی رضامندی حاصل کرنے ان کے دیگر جرائم کو اسلامی ہمدردی کے تحت معاف کئے جانے، اس کی سزا کا ایک حصہ گزرنے اور انسانی حقوق کے مدنظر جمعرات 6 جون کو جج کے فیصلے پررہا کیا گیا اور وہ ایران سے چلا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قیدی کی رہائی کے ساتھ بے بنیاد وجوہات اور الزامات کی بنا پر امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان مجید طاہری کی رہائی کا حکم امریکی عدالت نے دیا اور وہ رہا ہو گئے۔واضح رہے کہ امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کو سیکیورٹی الزامات اور مدعیوں کی شکایت کے سبب ایران کی عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …