ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہندستان اور چین کے درمیان کشیدگی، ایل اے سی پر چین کے فائٹر جیٹز کی پروازیں

ہندستان  (India) اور چین  (China) کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے مشرقی لداخ  (Ladakh) پر سڑک تعمیر کو لیکر تنازعہ بڑتھا ہی جارہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ (War) جیسے حالات پر قابو پانے کیلئے سنیچر کو ایک اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے لیکن اس کے پہلے ایک مرتبہ پھر چین ۔ہندستان کو ڈرانے کی کوشش میں لگاہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اکسائی چین کے علاقے میں چین نے اپنے جنگی طیاروں کی ہلچل بڑھادی ہے۔ ہندستانی فوج بھی مسلسل چین کی ہر ایکٹوٹی پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔ معاملے کی سنجیدگی کے مد نظر ہندستانی فضائیہ (Indian Air Force) کو الرٹ پر رکھا ہے۔

اکانامک ٹائمس کی خبر کے مطابق چین نے ایل اے سی پر چل رہے تناؤ کے بعد اب اپنے فائٹر جیٹس کی ہلچل بڑھادی ہے۔ ہندستانی فضائیہ چین کی ہر حرکت پرنظر جمائے ہوئے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چینکی فضائیہ نے سرحد پر جنگی مشق شروع کردی پے اور سرحد پر اپنے فائٹر جیٹ کو اڑارہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک چین کا کوئیبھی جنگی طیارہ سرحد پر 10 کلو میٹر کے نوفلائی دارے میں نہیں آیا ہے۔ اس کے باجود ہندستانی فضائیہ الرٹ اور چین کے طیارے پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان پچیس دن سے زائد عرصے سے جاری تعطل کے درمیان ، دونوں ممالک مشرقی لداخ کے متنازعہ علاقے کے قریب اپنے فوجی اڈوں پر توپ اور جنگی گاڑیوں سمیت بھاری سامان اور ہتھیاروں کا نظام فراہم کررہے ہیں۔ خطے میں جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دونوں فوجوں کی یہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک فوجی اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …