جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق سے آسٹریلیائی فوجیوں کا انخلا

آسٹریلیا کی وزیر دفاع نے عراق سے اس ملک کے فوجیوں کے انخلا کی خبر دی ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر دفاع لیندا رینالدز "Linda Reynolds ” نے آج جمعہ کے روز کہا کہ عراق میں آسٹریلیا کے فوجیوں کی تعیناتی کی مدت پوری ہو گئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے فوجی وطن واپس جا رہے ہیں۔واضح رہے آسٹریلیا کے فوجی 2015 سے عراق کے تاجی فوجی چھاؤنی میں تعینات ہیں۔ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جس نے امریکہ کی حمایت میں عراق میں اپنے فوجی تعینات کئے ۔امریکہ نے 2003 میں عراق پر جارحیت کرتے ہوئے اس ملک میں اپنے فوجی تعینات کئے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …