ہفتہ , 20 اپریل 2024

کاپی رائٹز کے شکایات ملنے پر ٹوئیٹر نے ٹرمپ کی ویڈیو ڈیس ایبل کر دی

واشنگٹن؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ویڈیو پوسٹ کی تھی تاہم صارفین کی جانب سے کاپی رائٹز کی شکایات ملنے پر ٹوئیٹر نے ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لگی ویڈیو کو ڈیس ایبل کر دی ہے۔ روٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ایسی ویڈیو لگائی تھی جو جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاج پر مبنی تھی۔ روٹرز کے مطابق ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی لگائی گئی ویڈیو پر کاپی رائٹز کی شکایات موصول ہوئی اور ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم  کاپی رائٹز کی شکایت کرنے والے ویڈیو مالکان کی شکایات سن لیں اور ان کی درخواست پر ایکشن لے۔

ٹوئیٹر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے 3 جون کو  لگائی گئی ویڈیو تین منٹ پنتالیس سیکنڈز کی تھی۔ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی یہ ویڈیو اب یوٹویب چینل پر بھی موجود ہے جن کے ساٹھ ہزار ویورز ہیں اور 13000 اس ویڈیو کو پسند کرنے والے ہیں تاہم ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے موجد کہلانے والے گوگل نے درخواست موصول ہونے کے باوجود بھی اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔روٹرز کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ اور اس کے انتظامیہ کی شوسل میڈیا میں سخت نگرانی کر رہے ہیں۔یہ یاد رہے جارج فلائیڈ کے قتل کے ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس پر ٹوئیٹر صارفین نے ٹرمپ پر سخت تنقید کی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …