ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر محمد باقر قالیباف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کا اسپیکر منتخب ہونے پر محمد باقر قالیباف کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے گہرے، دوستانہ، برادرانہ  اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے اورامید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کے  باہمی تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ ملےگا۔

پاکستان کے اسپیکر نے اپنے بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے  کشمیری عوام کی حمایت کرنے کی بھی قدردانی کی۔پاکستان کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف کو اعلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ  دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …