ہفتہ , 20 اپریل 2024

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھ:جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …