ہفتہ , 20 اپریل 2024

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے

تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر کورونا وائرس کے سلسلے میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی باشندے، تل ابیب کے رابین اسکوائر پر اکٹھا ہوئے اور اسکوائر کی جانب آنے والی تمام سڑکیں بلاک کر دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نتن یاہو کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر دھاوا بول کر بارہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے اور راستے کھلوانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ انتہا پسند صیہونی کابینہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے بہانے صیہونی فوج کے اختیارات بڑھا دیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …