منگل , 23 اپریل 2024

سعودی اتحاد نے یمن کے ایندھن پر مشتمل 15 بحری جہاز روک لیے

یمن کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل 15 بحری جہازوں کو روک لیا ہے۔ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 15 بحری جہازوں کو جن میں 419 ہزار789 ٹن سے زائد  ایندھن ہے گزشتہ 75 روز سے روک دیا ہے اور ان بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں ترخیص کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جہازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا سے پہلے ہی یمن کے شہری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد و امداد کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …