ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست آلاباما میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ای بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آلاباما کے مورگن کاؤنٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مورگن کاؤنٹی پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح فرد یا افراد کی تلاش میں ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …