بدھ , 24 اپریل 2024

نیویارک میں 2 ساتھیوں کی معطلی پر 55 پولیس اہلکار مستعفی

نیویارک کے علاقے بفیلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کی معطلی کے بعد احتجاجی طور پراستعفی دے دیا ہے، معطل افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہری کو دھکا دے کر زخمی کیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کہ نیویارک کے علاقے بفیلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کی معطلی کے بعد احتجاجی طور پراستعفی دے دیا ہے، معطل افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہری کو دھکا دے کر زخمی کیا تھا۔

گزشتہ روزبفیلو میں سیاہ فام امریکی کے پولیس اہلکارکے ہاتھوں قتل کےخلاف کیے گئے مظاہرے کی ویڈیو میں ہنگامی رسپانس فورس کے افسران کی ایک قطار دکھائی دیتی ہے۔ان کی طرف آتے ایک شخص کو 2 اہلکاروں نے ایسا دھکا دیا کہ وہ پیچھے فٹ پاتھ پر جا گرا اور اس کے سر سے خون بہنے لگا۔ذرائع کے مطابق دھکا دینے والے دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا ہےجس کے بعد یونٹ کے دیگر 55 افسران نے 2 ساتھیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک پر استعفیٰ دےدیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے تھے، زخمی مارٹن گوگینو نے بیان میں خود کوانسانی حقوق کا وکیل بتایا ہے۔ حکام کے مطابق زخمی مارٹن گوگینو کی حالت اب خطرےسے باہر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …