جمعرات , 18 اپریل 2024

سعودی عرب موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے

سعودی عرب کے مختلف شہروں طائف، نجران اور جازان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ واس نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں طائف، نجران اور جازان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق سعودی عرب کے شہر الباحہ میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تبوک میں گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ تیما اور حائل کمشنریز میں تیز آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی۔غیر ملکیذرائع کے مطابق جیزان، ابوعریش سمیت 15 کمشنریز، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد آلود ہواؤں نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …