بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والا نوجوان

منہ کھولنا تو فطری عمل ہے مگر امریکی نوجوان نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکا سے تعلق رکھنے والے ’فلپ انگس‘ نے حال ہی میں سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔فلپ کا منہ پونے چار انچ یعنی 9.52 سینٹی میٹر کھلتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے فلپ کو اعزاز دیا کیونکہ اس سے قبل یہ ٹائٹل عیساک جون سن نامی امریکی شہری کے پاس تھا جن کا منہ 8.8 سینٹی میٹر کھلتا تھا۔فلپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار 9 یا دس سال کی عمر میں پتہ چلا کہ اُن کا منہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بڑا کھلتا ہے، یہ سن کر وہ پریشان ہوئے مگر والدین نے حوصلہ افزائی کی اور احساس کمتری کو دور کیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …