جمعرات , 25 اپریل 2024

مغرب اسلامی میں تکفیری دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سربراہ مالی میں ہلاک

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کی مسلح افواج نے مالی میں ایک فضائی حملے میں مغرب اسلامی میں القاعدہ کے سربراہ عبد المالك دروكدال کو ہلاک کردیا ہے۔فرانسیسی وزیر دفاع پارلے نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ فرانسیسی فوج نے تین جون کو دوسرے اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ملک کر ایک مشترکہ آپریشن میں مالی میں القاعدہ کے علاقائی سربراہ کو ہلاک کیا۔ اس آپریشن میں مغرب اسلامی میں القاعدہ کے سربراہ عبدالمالک دروکدال سمیت متعدد دیگر جنگجو مارے گئے۔

خیال رہے کہ دروکدال کو شمالی افریقا کے انتہائی پرتشدد کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے شمالی مالی کے علاقوں میں حکومتی رٹ کمزور کرنے اور شدت پسندوں کی عمل داری کی بحالی کے لیےحملے شروع کیے تھے۔ سنہ 2013ء کو فرانس کی قیادت میں مالی کے ساحلی علاقوں میں القاعدہ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ دروکدال شمالی الجزائر کے پہاڑی علاقوں میں روپوش رہا ہے جب کہ اس کی زیر نگرانی القاعدہ مالی، نیجر، موریتانیہ اور الجزائر میں پھیلی ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …