منگل , 23 اپریل 2024

فيس بک کی جانب سے پاليسيوں پر نظر ثانی کی يقين دہانی

فيس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے اپنے پليٹ فارم کی پاليسيوں کے از سر نو جائزے کی يقين دہانی کرائی ہے۔ زوکربرگ نے ايک پوسٹ ميں کہا کہ وہ رياست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکيوں اور ايسی پوسٹس سے متعلق پاليسوں کا جائزہ ليں گے، جو ووٹروں کی رائے متاثر کر سکتی ہيں۔ امريکا ميں سياہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پوليس اہلکاروں کے ہاتھوں مبينہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گير احتجاج جاری ہے۔ ايسے ميں صدر ٹرمپ نے کئی ايسی ٹوئيٹس اور پوسٹس کی ہيں، جنہيں کئی حلقے متنازعہ قرار دے رہے ہيں اور اسی تناظر ميں سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر دباؤ ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …